سپین ، چرچ میں چاقو سے حملہ،ایک شخص ہلاک ، پادری زخمی،ملزم گرفتار

جمعرات 26 جنوری 2023 17:33

سپین ،  چرچ  میں چاقو سے حملہ،ایک شخص ہلاک ، پادری زخمی،ملزم گرفتار
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2023ء) سپین کے جنوبی شہر الجیسراس کے چرچ میں تیز دھار آلےسے حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ پادری زخمی ہو گیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ الجیسراس میں چرچ میں ایک شخص نے خنجر سے حملہ کر کے چرچ کے معاون کو ہلاک کر دیا جبکہ چرچ کا پادری شدید زخمی ہو گیا ، حملہ آور کو گرفتار کر لیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ہسپانوی وزارت داخلہ نے بیان میں اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ شام 8 بجے سے کچھ دیر پہلے ایک شخص نے تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا جس میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔ وزارت داخلہ نے ابتدائی طور پر بتایا کہ یہ حملہ سان لورینزو ڈی ایل سکوریل کے چرچ میں ہوا۔پولیس نےکہا ہے کہ حملے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔