’فون کالز پر ذاتی معلومات نہ دیں‘ سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کو ہدایت

ایسی کالز پر توجہ نہ دیں جس میں ذاتی معلومات یا اکاؤنٹ نمبر طلب کیا جائے۔ پاکستانی سفارتخانے کا پیغام

Sajid Ali ساجد علی جمعرات 26 جنوری 2023 16:58

’فون کالز پر ذاتی معلومات نہ دیں‘ سعودیہ میں مقیم پاکستانیوں کو ہدایت
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 جنوری 2023ء ) سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ فون کالز پر ذاتی معلومات کسی کو نہ دیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے مملکت میں مقیم شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے پیگام جاری کیا ہے کہ فون کالز پر کسی کو بھی ذاتی معلومات یا بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات دینے سے گریز کیا جائے۔

اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ ایک پیغام میں سعودیہ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو خبردار کیا جاتا ہے کہ ایسی کالز پر توجہ نہ دیں جس میں ذاتی معلومات یا اکاؤنٹ نمبر طلب کیا جائے۔ مملکت میں مقیم شہریوں کے نام اپنے پیغام میں پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ایسی جعلی فون کالز پر ذاتی معلومات مہیا کرنا مالی نقصان کا باعث بھی بن سکتا ہے کیوں کہ یہ کالز منظم گروہوں کی جانب سے کی جا رہی ہیں اور وزارت داخلہ سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں پاکستانی خاتون نے ملک کا نام روشن کردیا، ریاض میں ہونے والے انٹرنیشنل شیف کمپی ٹیشن میں پاکستان کی ماہر خاتون شیف حنا شعیب نے تیسری پوزیشن حاصل کرلی، یہ اس وقت ممکن ہوا جب سعودی عرب میں انٹرنیشنل شیف کمپی ٹیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے کھانا بنانے والے والے ماہر شیف شریک ہوئے، دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی فوڈیکس نمائش میں انٹرنیشنل شیف کمپیٹیشن میں سعودی عرب اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ماہر شیف نے حصہ لیا۔

بتایا گیا ہے کہ تین روزہ لائیو کوکنگ مقابلوں میں پاکستان سے ماہر خاتون شیف شگوفہ اور حنا شعیب نے شرکت کی، جہاں انہوں نے دیسی پاکستانی کھانے پیش کیے، جس پر انہیں تیسری پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا، پاکستانی خاتون شیف کو گولڈ میڈل اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔