کراچی علما کمیٹی کے تحت آج 27جنوری کویوم تشکر منانے کا اعلان

ناموس صحابہ بل کی منظوری سے ہمیشہ کیلئے فرقہ واریت کا دروازہ بند ہوگا،اونگزیب فاروقی

جمعرات 26 جنوری 2023 17:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2023ء) کراچی علما کمیٹی کے تحت 25جنوری بروز بدھ معمور مسجد لبرٹی چوک طارق روڈ میں ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں سربراہ کراچی علما کمیٹی مولانااقبال اللہ صدراہلسنت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی، جمعیت علما اسلام س کے رہنما حافظ احمدعلی،مولاناحماداللہ مدنی،اشاعت التوحیدکے رہنما مولاناعبیداللہ،مولاناحسین علی،مفتی شمس الہدی،مفتی ابراہیم،حاجی عبدالمنان،پیرلیاقت علی جمعیت علما پاکستان،متحدہ علما بوڈ،پاک سرزمین پارٹی،پاکستان راہ حق پارٹی،سنی علما کونسل،مسلم اسٹوڈنٹس،اتحاد اہلسنت کے رہنما مفتی نجیب اللہ، اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانارب نوازحنفی،مولاناتاج محمدحنفی مولاناسید محی الدین شاہ الحسینی، مولانا عبدالرافع شاہ بخاری،مولانا شکیل الرحمن فاروقی،و دیگر کے ہمراہ اجلاس کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے کہاکہ مختلف مسالک کے جید علما اکرام،صحافی حضرات،سیاسی سماجی شخصیات اور مختلف وکلا نے شرکت کی، کراچی علما کمیٹی کے تحت ہونے والے اجلاس میں ناموس صحابہ بل کو قومی اسمبلی سے منظور ہونے پر خراج تحسین پیش کیا گیا،کل بروزجمعہ 26جنوری یوم تشکر منانے کا اعلان گیا، اور ناموس صحابہ بل کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اس بل کو سینیٹ سے منظور کروانے کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں،جو قومی اسمبلی کے تمام ممبران سے مسلسل رابطے میں رہیں گی،اور سینیٹ کے تمام ممبران سے ملاقات کرکے ناموس صحابہ بل رض کی منظوری اور اسے قانونا حتمی شکل دینے کے حوالے سے خصوصی ملاقات کریں گئے،اور وکلا کی ٹیم اس بل کی منظوری حوالے سے تمام قوانین جائزہ لے گی اور مختلف ماہرین قانون دان سے مشاورت میں رہیں گی،دیگر تمام مسالک کے زعمارہنما،دارالعلوم کراچی،جامع الرشید،جامع العلوم الاسلامیہ بنوری ٹان،جامعہ بنوریہ عالمیہ،جامعہ عربیہ احسن العلوم،جامعہ اشرف المدارس،جامعہ فاروقیہ اور دیگر مدارس کے علما اور مہتممین سے ملاقات جاری ہیں اور کراچی علما کمیٹی بہت جلد ایک اہم پریس کانفرنس کرنے جارہی ہے،کراچی علما کمیٹی کے زمہ داران کا کہنا تھا کہ ناموس صحابہ بل کی منظوری سے پاکستان کو مزید مستحکم ہوگا اور فرقہ واریت کا ہمیشہ کیلئے سدباب ہوگا،ایک عرصے سے پاکستان مخالف طبقہ اپنے کچھ بیرونی ایجنٹوں کے بل بوتے پر پاکستان میں فرقہ واریت کو ہوا دے کر امن کو سبوتاز کرنے کی کوشش کررہا ہے،ناموس صحابہ بل سے ایسے تمام بیرونی ایجنٹوں کا قلع قمع ہوگا اور پاکستان امن وامان کے حوالے سے مزید مستحکم ہو گا،اور ہمشہ کیلئے فرقہ واریت کا دروازہ بند ہوگا،قومی اسمبلی سے ناموس صحابہ بل کا پاس ہونا خوش آئندہ ہے،اس بل کو سینیٹ سے پاس کرکے قانون کی حتمی شکل دی جائے،پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے،اور اس ملک کی بنیاد میں علما کا خون بہا ہے،پاکستان میں ایک طویل عرصے سے مقدس شخصیات کی گستاخی کا تسلسل چل رہا تھا اور انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس گستاخی جیسی قبیح حرکت پر قانونی گرفت نہ ہونے کے برابر تھی جس کے سبب آئے روز گستاخیوں سے عوام اہلسنت کے جذبات مجروح ہوتے،اس اشتعال کے بسبب کوئی بھی فرد اٹھ کر قانون کو ہاتھ میں لینے پر مجبور ہوتا اور اس گستاخ کو منطقی انجام تک پہنچاتا جس سے آئے روز ملک کا امن تہہ وبالا ہوتا،ملک میں فرقہ واریت کی سازش انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر چکی تھی،اسی فرقہ واریت کی آڑ میں کئی بڑی بڑی شخصیات کو نشانہ بنایا گیا،ہم نے ہمیشہ ملک کے آئین کو مدنظر رکھتے ہوئے پرامن فیصلے کئے ہیں،آج جب طویل جدو جہد کے بعد ناموس صحابہ بل کو قومی اسمبلی سے متفقہ طور پر پاس کیا گیا ہے،تاکہ مقدس شخصیات کی توہین کرنے کی کسی بھی فرد یا شخص کو ہمت نہ ہو اور اس پر قانون کی رو سے سخت سے سخت گرفت ہو،علما کمیٹی کراچی قومی اسمبلی سے پاس ہونے والی اس ناموس صحابہ بل کو خوش آئند قرار دیتی ہے،اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ سینیٹ سے اس بل کو منظور کرکے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے فرقہ واریت کی آگ بجھایا جائے،اور فرقہ واریت کے فسادات کا سدباب کیا جائے،اور کراچی علما کمیٹی نے کہا کہ ہم اس ناموس صحابہ پر مکمل پہرہ دے رہے ہیں، اور تمام مسالک کے قابل قدر راہنماں وپیشواوں سے مسلسل رابطے میں ہیں،اور حکومت میں بیٹھی کالی بھیڑوں کو خبردار کرتے ہیں کہ سینیٹ سے اس ناموس صحابہ بل کی منظوری میں اگر روڑے اٹکائے گئے تو ہم پوری سنی قوم کو روڈوں پر لاکھڑا کریں گئے،اور ناموس صحابہ بل کی کامیابی کی صورت میں اپنا حق لیں گئے،