مودی پربنی دستاویزی فلم دکھانے پردلی یونیورسٹی کے متعدد طلبا گرفتار

یونیورسٹی انتظامیہ نے فلم کی نمائش رکوانے کے لیے طلبا یونین کے دفتر کی بجلی بھی کاٹ دی،سٹوڈنٹ یونین

جمعرات 26 جنوری 2023 18:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2023ء) بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی سچائی پربنی دستاویزی فلم دکھانے پر نئی دلی کی یونیورسٹی کے متعدد طلبا کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق دلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے طلبا نے برطانوی نشریاتی ادارے کی بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی انتہاپسندی اور گجرات میں مسلم کش فسادات پر بنائی گئی دستاویزی فلم انڈیا؛ دی مودی کوئسچن دکھانے کا اہتمام کیا تھا۔

جواہر لال نہرو یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کی سربراہ عائشی گھوش نے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے فلم کی نمائش رکوانے کے لیے طلبا یونین کے دفتر کی بجلی بھی کاٹ دی۔ طلبا کو فلم دکھانے پر تادیبی کارروائی کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔دستاویزی سیریز انڈیا: دی مودی کویسچن گجرات کے مسلم کش فسادات پر مبنی ہے جب نریندر مودی ریاست کے وزیر اعلی تھے۔ مودی سرکار نے بھارت میں فلم کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے۔