پرویز الٰہی کے دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب

جمعرات 26 جنوری 2023 21:56

پرویز الٰہی کے دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام سیکرٹریز سے سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی کے دور حکومت میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام سیکرٹریوں سے پنجاب میں یکم جولائی 2022 سے 22 جنوری 2023 تک کے درمیان تمام محکوں میں ہونے والی بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔رپورٹ کے مطابق تفصیلات میں آسامیوں کی تعداد، متعلقہ ادارے میں دی جانے والی تنخواہ سمیت تشہیر کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے جاری مراسلہ میں متعلقہ حکام کو بھرتیوں سے متعلق تفصیلات ترجیحی بنیادوں پر جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :