لاہور،اسلحہ لہراتے ہوئے ٹک ٹاک بنانے والا ملزم گرفتار ،مقدمہ درج

جمعرات 26 جنوری 2023 22:01

لاہور،اسلحہ لہراتے ہوئے ٹک ٹاک بنانے والا ملزم گرفتار ،مقدمہ درج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) پولیس نے اسلحہ لہراتے ہوئے ٹک ٹاک بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کے مطابق ملزم بلال عرف شیمپی نے اسلحہ لہراتے ہوئے ویڈیو وائرل کی ،ویڈیو وائرل ہونے پر شاہدرہ ٹاون پولیس نے فوری کاروائی کرتے ملزم کو گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ رائفل اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ایس پی سٹی محمد سرفراز ورک نے کہا کہ غیر قانونی اسلحہ اور اسکی نمائش کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا،کلاشنکوف کلچر کے خاتمہ کے لیے پر عزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :