Live Updates

پولیس کو توہین عدالت سے روکنا جرم ہے تو 100 بار کروں گا،فرخ حبیب

پنجاب حکومت نے ہائیکورٹ کے فواد چوہدری کو پیش کرنے کے حکم نامے کی 3 بار حکم عدولی کی،ٹوئٹ

جمعرات 26 جنوری 2023 22:11

پولیس کو توہین عدالت سے روکنا جرم ہے تو 100 بار کروں گا،فرخ حبیب
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے لیگی رہنما ملک احمد خان کی گفتگو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس کو توہین عدالت سے روکنا جرم ہے تو 100 بار ایف آئی آر درج کریں،عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک احمد خان کہہ رہے تھے میرے پر FIR درج ہونی چاہئے،جانبدار پنجاب حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فواد چوہدری کو پیش کرنے کے حکم نامے کی 3 بار حکم عدولی کی،اگر پولیس کو توہین عدالت سے روکنا جرم ہے تو سو بار کروں گا،کبھی بھی قانون کی بالادستی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات