فاقی وزیربرائے قانون و انصاف سینیٹراعظم نذیر تارڑ سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایکزیکٹیو کمیٹی کے وفد کی ملاقات

جمعرات 26 جنوری 2023 22:18

فاقی وزیربرائے قانون و انصاف سینیٹراعظم نذیر تارڑ سے سپریم کورٹ بار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایکزیکٹیو کمیٹی کے وفد کی ملاقات،وفد میں سینئر وائس پریزیڈنٹ محمد یوسف مغل، وائس پریزیڈنٹ عدنان اعجاز شیخ، فنانس سیکرٹری حفضہ بخاری اور ممبران ایکزیکٹیو کمیٹی عامر شبیر، عبدالمالک بلوچ، یاسر ظہور عباسی، سلیم اختر وڑائچ، محمد محسن ورک، عرفان میر حالی پوتا، منوج کمار تیجوانی شامل تھے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،وفد نے درپیش مسائل سے متعلق وفاقی وزیر کو آگاہ کیا جس پر وفاقی وزیرِ قانون نے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ بار ہاؤسنگ پروجیکٹ سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے پروجیکٹ کی پیشرفت کے حوالے سے بتایا کہ ٹینڈر کا عمل جاری ہے اور فروری کے وسط تک ترقیاتی کام کا آغاز کر دیا جائے گا،گرانٹ ان ایڈ کے حوالے سے وفاقی وزیر نے وفد کو آگاہ کیا کہ 20 ملین کا چیک ایک ہفتے تک بار کے حوالے کر دیا جائے گا،سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایکزیکٹیو کمیٹی کے وفد نے مرحومہ عاصمہ جہانگیر اور مرحوم عبداللطیف آفریدی کے نظریے کو آگے لے کر چلنے کے عزم اعادہ کیا۔