افغانستان کا پولیو وائرس پاکستان میں پہنچ گیا

ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی، قومی ادارہ صحت

جمعرات 26 جنوری 2023 22:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) افغانستان سے تعلق رکھنے والا پولیو وائرس ’’اسٹرین‘‘ پاکستان پہنچ گیا ہے،لاہور کے آؤٹ فال روڈ سے ماحولیاتی نمونے میں افغانستان کے پولیو وائرس اسٹرین کی تصدیق ہو گئی، قومی ادارہ صحت نے پولیو وائرس کے جینیاتی تعلق کے حوالے سے مزید ٹیسٹ کیے، تو پولیو وائرس کا تعلق افغانستان کے صوبے ننگرہار سے نکلاہے،قومی ادارہ صحت کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والی پولیووائرس اسٹرین لاہور کے سیوریج میں پائی گئی، ماحولیاتی نمونے مثبت آنے پر لاہور کی 28 یوسیز میں دوبارہ پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پنجاب پولیوپروگرام کے حکام کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونے مثبت آنے پر آبادیوں کی میپنگ کا فیصلہ کیا ہے، افغان پولیو وائرس رپورٹ ہونے پر مزید تحقیقات جاری ہیں، لاہور کی 28 یوسیز میں پولیو مہم چلائی جائے گی۔