تھانہ کھنہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئیگمشدہ بچی کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا

جمعرات 26 جنوری 2023 22:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) تھانہ کھنہ پولیس ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئیگمشدہ بچی کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔بچی کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔اور اسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادپولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد تھانہ کھنہ پولیس کو شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس کی کمسن بچی جسکا نام ماروی نور ہے لاپتہ ہوگئی ہے۔جسکو فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے۔شہری کی جانب سے درخواست موصول ہوتے ہی تھانہ کھنہ پولیس ٹیم نے تمام ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ بچی کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا۔ بچی کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور فوری مدد کرنے پراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔