ملک کے بالائی علاقوں موسم شدید سرد رہے گا ، محکمہ موسمیات

جمعرات 26 جنوری 2023 22:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2023ء) ملک کے بالائی علاقوں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (آج ) جمعہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی علاقوں ، شمالی بلوچستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیرمیں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو ئی۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 05، مظفر آباد 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔ اس دوران ملک میں کم سےکم درجہ حرارت کالام منفی 17،لہہ منفی 13، قلات منفی 11، چترال منفی 09، کوئٹہ منفی08، استور، گوپس، پاراچنار منفی 07،بگروٹ، دالبندین، دیر اور مالم جبہ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔