پشاور،ڈی پی او دیر بالاکا مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ

پولیس جوانوں سے ملاقات ،سیاحوں کو دی جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا

جمعرات 26 جنوری 2023 22:37

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2023ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا طارق سہیل مروت اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا اکمل خان خٹک نے مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ کیا ۔ترجمان ضلع دیر بالا پولیس کے مطابق ڈی پی اواورڈی سی نے منفی درجہ حرارت میں ڈیوٹی پر مامور پولیس جوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے الجزیرہ چیک پوسٹ، چوکی مینہ خوڑ، لواری ٹنل چیک پوسٹ کا دورہ کیا، پولیس جوانوں سے ملاقات کی اور پولیس کی جانب سے سیاحوں کو دی جانے والے سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل دیر اکبر شینواری اور ایس ایچ او تھانہ دیر سٹی گل زمین خان بھی ہمراہ تھے۔ڈی پی او دیر بالا نے کہا کہ دیر بالا پولیس کے جوان مقامی لوگوں، مسافروں اور سیاحوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر نے کیلئے شاہراوں پر موجود ہیں جو کہ برفباری کے دوران مقامی لوگوں، مسافروں اور سیاحوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کیلئے 24گھنٹے موجود رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ دیر بالا میں بارش اور پہاڑوں پر بھاری مقدار میں برف باری سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ لہٰذا دوران سفر احتیاط کریں ، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کے صورت میں ہیلپ لائن 15یا دیر بالا پولیس کنٹرول نمبر 0944880493پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :