بنوں ڈویژن کے تین بڑے قبائل احمد زئی ،اُتمائزئی اور بنوچی مشران کا مشترکہ غیر معمولی گرینڈ جرگہ

شمالی وزیرستان کے عمائدین کی جرگہ میں خصوصی شرکت دریافت شدہ گیس پر کام بند رکھنے کا اعلان ائندہ کا لایحہ عمل طے کرنے کے لئے تمام اقوام کے مشران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی

جمعرات 26 جنوری 2023 22:41

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) بنوں ڈویژن کے تین بڑے قبائل احمد زئی ،اُتمائزئی اور بنوچی مشران کا مشترکہ غیر معمولی گرینڈ جرگہ شمالی وزیرستان کے عمائدین کی جرگہ میں خصوصی شرکت دریافت شدہ گیس پر کام بند رکھنے کا اعلان ائندہ کا لایحہ عمل طے کرنے کے لئے تمام اقوام کے مشران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی گئی تفصیلات کے مطابق وزیرستان میں دریافت گیس کے ذخائر سے بنوں ڈویژن کو نظر انداز کرنے کے خلاف گزشتہ دو ہفتوں سے جاری احتجاج میں مزید شدت آگئی اقوام احمد زئی اتمان زئی وزیر اور بنوچی اقوام کا گیس کے حوالے سے مشترکہ غیر معمولی گرینڈ جرگہ کیا گیا جس میں تحصیل سپین وام کے مشران نے ملک لیاقت علی خان کی قیادت میں خصوصی شرکت کی جرگہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جب تک ہمیں گیس کی سہولت نہیں دی جاتی گیس سپلائی لائن پر کسی کو کام جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی گرینڈ جرگہ سے سابق صوبائی وزیر ملک شاہ محمد خان ، سابقہ ایم پی اے ملک پختون یار خان ، تحصیل میریان کے چئیرمین پیر کمال شاہ ، سابقہ امیدوار مئیر بنوں ملک اقبال جدون ، چیف اف ممند خیل ملک میر شمد خان ، مولانا سید نسیم علی شاہ، ، مولانا فدا احمد شاہ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے حق سے دستبردار نہیں ہو سکتے اور قوم کے حقوق کے حصول کے لئے اگر گولی کھانی پڑے تو پیچھے نہیں ہٹیں گے مقررین نے کہا کہ زبانی باتوں سے ہمیں ورغلایا نہیں جا سکتا اور جب تک ہمیں ٹھوس ثبوت کے ساتھ تسلی نہیں دی جاتی کسی کو پائپ لائن پر کام کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے اس موقع پر سپین وام جرگہ کے مشران نے ملک لیاقت علی خان کی قیادت میں جرگہ میں شرکت کی اور گرینڈ کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر ائندہ کے معاملات کو نمٹانے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو اس حوالے سے لائحہ واضح کرے گی