بنوں کو حقیقی معنوں میں بنوں بنانے اور اس کو ترقیاتی شہروں کے برابر لانے کے لئے مل جل کر محنت کرنی ہو گی: عون حیدر گوندل

بنوں میں مسائل ضرور ہیں لیکن اس کو حل کرنے کے لئے اگر حکمت تیار کی جائے تو اس کو حل کرنا ممکن ہے بنوں کے عوام کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک کا ہے جس کے لئے ہم ایک پلان تیار کر چکے ہیں: ڈپٹی کمشنر بنوں

جمعرات 26 جنوری 2023 22:41

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) ڈپٹی کمشنر بنوں عون حیدر گوندل نے کہا کہ بنوں کو حقیقی معنوں میں بنوں بنانے اور اس کو ترقیاتی شہروں کے برابر لانے کے لئے مل جل کر محنت کرنی ہو گی کیونکہ ابھی بنوں کو اگے لے جانے کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے بنوں میں مسائل ضرور ہیں لیکن اس کو حل کرنے کے لئے اگر حکمت تیار کی جائے تو اس کو حل کرنا ممکن ہے بنوں کے عوام کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ ٹریفک کا ہے جس کے لئے ہم ایک پلان تیار کر چکے ہیں جس کو بہت جلد عملی کیا جائے گا جس سے ٹریفک کے مسائل کافی حد تک حل ہوں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے بنوں پریس کلب کے دورہ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں مثبت صحافت وہاں کی ترقی کا ضامن ہوتا ہے میڈیا کو تنقید سے روکنا درست عمل نہیں لیکن تنقیداصلاح کی غرض سے ہو انھوں نے کہا کہ بنوں کے لوگ انتہائی شفیق اور محبت کرنے والے لوگ ہیں اور بنوں کے عوام کی اس خوبی کی ہر کوئی تعریف کرتا ہے انہوں نے کہا کہ بنوں کے عوام اس بات کے مستحق ہیں کہ ان کو پسماندگی سے نکال کر دوسرے ترقیافتہ اضلاع کے برابر لایا جائے جس کے لئے ہم زندگی کے مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور بنوں کے عوام بہت جلد خوشگوار تبدیلی محسوس کریں گے پریس کلب امد کے موقع پر ڈی سی بنوں کا صدر پریس کلب محمد عالم خان کابینہ اور پریس کلب کے ارکان نے استقبال کیا اور ان کو پریس کلب کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا جس کو ڈی سی بنوں نے بہت سراہا اس موقع پر ڈی سی کو روایتی پگڑی ؛پہنائی گئی

متعلقہ عنوان :