بنوں:قران مجید کی بے حرمتی کرنے والے کو قتل کرنے والے کے لئے 50لاکھ کا انعام دینے کا اعلان

سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ملک بدر نہ کیا تو بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گاقرآن مجید کی تحفظ اپنی جان پر کھیل کرکریں گے مغرب مغالطے میں نہ رہے ابھی مسلمان زندہ ہے اور بدلہ لینا بھی جانتا ہی: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت بنوں

جمعرات 26 جنوری 2023 22:41

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) قران مجید کی بے حرمتی کرنے والے کو قتل کرنے والے کے لئے 50لاکھ کا انعام دینے کا اعلان ۔ سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ملک بدر نہ کیا تو بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گاقرآن مجید کی تحفظ اپنی جان پر کھیل کرکریں گے مغرب مغالطے میں نہ رہے ابھی مسلمان زندہ ہے اور بدلہ لینا بھی جانتا ہے مغربی اقوام نے قران اور ہمارے نبی کی ذات کے ساتھ بار بار گستاخیوں کو نہ چھوڑا تو مغرب بھی باقی نہیں رہے گا ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ بنوں کے زیر اہتمام قران مجید کی بے حرمتی کے خلاف نکالی گئی احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین امیر ختم نبوت مولاناطیب شاہ بخاری،مرکزی نائب امیرجماعت اسلامی پروفیسرابراہیم خان۔

(جاری ہے)

شیخ الحدیث مولاناحمیدالرحمن قومی وطن پارٹی کے چیرمین فرمان اللہ خان میرا خیل،جمعیت علماء اسلام صوبائی رہنما ملک یوسف خان،ناظم ختم نبوت مولاناعین اللہ شاہ،پیرطریقت حافظ سلیم رابطہ جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانافضل الرحمن،جمعیت طلباء اسلام س کے صدرسیدظہیرمحمودشاہ،ختم نبوت میڈیافاونڈیشن سنئرنائب صدر مفتی رضوان اللہ شا، ہیوی ٹرانسپورٹ صدرملک نیک دراز خان،سوشل سماجی ورکر عرفان خان،ملک ضیاء الحق خان،سٹی اتحاد ملک قاسم خان مولاناعبدالحئی ،مولاناعبدالروف،مولانا محمد شعیب شاہ بخاری مرکزی جنرل سیکرٹری ختم نبوتؐ میڈیا فاونڈیشن،ملک دلنوزخان، ملک شیروزخان قاری مرادعلی نے کیا انہوں نے کہا کہ قران مجید پر ہمارا ایمان ہے اور یہ ہماری جان ہے بلکہ اپنے جان سے زیادہ عزیز ہے ائے روز کفار مختلف طریقوں سے ہمارے مقدس کلام کی بے حرمتی کررہے ہیں جو مزید برداشت سے باہر ہے اورکفاروگستاخ قران سن لیں یہ ہماری ریڈ لائن ہے کراس کرنے والے کی زبان کٹ دیں گے کوئی ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھے قران مجید اللہ رب العزت جل جلالہ کی طرف سے ایک تحفہ ہے اور ایک نعمت عظیم ہے وفاقی حکومت سویڈن سفیرکو ملک سے نکالے اور سفاررتی تعلقات ختم کرے ورنہ ملک گیر مظاہروں سے گریز نہیں کریں گے اس موقع پر چیف آف منڈان ملک یوسف خان نے اعلان کیاکہ گستاخ قرآن مجید کو قتل کرنے کرنے والے کو پچاس لاکھ روپے انعام دو نگا اور اگر سویڈن سفیر کو ملک بدر نہ کیا گیا تو مولانا طیب شاہ اپنے تینوں بھائیوں اپنے کمسن بچوں کے ہمراہ قران مجید کی عظمت کی خاطر بھوک ہڑتال کریں گے اخر میں سویڈن کا پرچم نذر اتش کیا گیا