Live Updates

حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے عمران خان کے مشن کو روک نہیں سکتی:اکبر خان تنولی

پی ٹی آئی کا ہر ورکر خون کے آخری قطرے تک اس ملک میں حقیقی جمہوریت اور انصاف کے لیے لڑے گا۔عوام کی سوچ تبدیل ہو چکی ہے اور وہ اب کسی نا انصافی پر خاموش نہیں بیٹھیں گی: چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل

جمعرات 26 جنوری 2023 22:41

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے عمران خان کے مشن کو روک نہیں سکتے۔پی ٹی آئی کا ہر ورکر خون کے آخری قطرے تک اس ملک میں حقیقی جمہوریت اور انصاف کے لیے لڑے گا۔عوام کی سوچ تبدیل ہو چکی ہے اور وہ اب کسی نا انصافی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق چیئرمین وزیر اعلیٰ شکایت سیل اکبر خان تنولی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت مہروں نے آتے ہی قانون کی دھجیاں بکھیرنی شروع کر دی ہیں۔نا جائز حکومت کے کسی اوچھے ہتھکنڈے سے پی ٹی آئی کی قیادت اور ورکر خوفزدہ نہیں ہوں گے بلکہ ملک کے اندر رہتے ہوئے ان کے ہر ظلم کا مقابلہ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ بیماری کا بہانہ کر کے ملک سے بھاگنے والا چور ٹولہ آج ریاستی اداروں کی مدد سے دوبارہ ملک کو افرا تفری کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کے عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ فوری انتخابات کا اعلان کیا جائے تا کہ وہ اپنی ووٹ کی طاقت سے اپنی قیادت کا فیصلہ کر سکیں۔اکبر خان تنولی کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری قانون کے ساتھ کھلا مزاق ہے جس کی بھر پور مذمت کی جا رہی ہے۔اگر حکومت کا رویہ درست نہ ہوا اور فواد چوہدری سمیت ہمارے رہنماوں کے خلاف مقدمات واپس نہ لیے گئے تو پی ٹی آئی کے ورکر ہر شہر میں احتجاج کریں گے جس کے بعد حالات کی ذمہ داری متعلقہ اداروں پر عائد ہو گی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات