Live Updates

گزشتہ روز ایک گرفتاری ہوئی اور اس پرعدالت لگ گئی،جاوید لطیف

جمعرات 26 جنوری 2023 22:44

گزشتہ روز ایک گرفتاری ہوئی اور اس پرعدالت لگ گئی،جاوید لطیف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایک گرفتاری ہوئی اور اس پر عدالت لگ گئی، مریم نواز، نواز شریف گرفتار ہو کسی کا نام دوسری مرتبہ لینا جرم اور گناہ تھا، آج بھی ایک شخص کو تین تین گھنٹے نیشنل چینل پر بولنے کا موقع دیا جاتا ہے، بار بار وہی غلطی کرنے کو ایک پالیسی ایک بیانیہ کہا جاتا ہے، اگر دباؤ میں لاکر اداروں سے اپنی مرضی کے فیصلے لینے ہیں، اگر گالی دے کر پاکستان میں چلنا ہے پھر کوئی عدالتیں اور نظام چلنے دیں، جو تگڑا ہوگا اپنی عدالت لگا لے گا، ہمارے انٹیلی جنس ادھر سرحد پار پاکستانی منصوبہ بندی کو جان رہے ہیں اور بتا رہے ہیں لیکن مجھے شکایت ہے کہ جب اس کو لانچ کیا جارہا تھا تو پتہ نہیں تھا یہ پلے بوائے ہے، میں توشہ خان یا ملک ریاض کی بات نہیں کررہا میں بات کررہا ہوں ادویات، پٹرول ڈالر چینی کی، کہتے ہیں آٹھ ماہ کی آپ کی حکومت ہے آپ پکڑ لیں، یہ کام اداروں کا ہے ہماری آٹھ ماہ کی حکومت نہیں ہے ہماری ڈیڑھ ماہ کی حکومت ہے، جنرل باجوہ، جنرل فیض، ثاقب نثار، عمران خان کی آپس میں نورا کشتی تھی، کل جو کچھ ہوا اس کا صرف دو فیصد نظر آیا ہے، 2017ء میں بھی ہماری ہی حکومت تھی جب چھ گریڈ کے لوگ وقت کے وزیراعظم کے خلاف گواہیاں دے رہے تھے، مجھے بڑا احترام ہے عدالتوں کا ، مجھ پر جب غداری کا مقدمہ بنایا گیا ، جسٹس قاسم خان نے لکھا ہوا پیپر پڑھا کہ غداروں کی پاکستان میں گنجائش نہیں ہے، میں نے کیا غلط کہا تھا یہی کہا تھا کہ میری لیڈر کو سمیش کرنے کی بات کرنے والے کی بات پر پاکستان کھپے کی بات نہیں کریں گے بلکہ ان لوگوں کو عدالت میں لائے گے۔

(جاری ہے)

وہ گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے جسٹس کھوسہ نے جو بات کی کیا وہ کرنی چاہیے تھی، ان کے لوگ کہہ رہے ہیں ادارے اور ریاست ریڈلائن نہیں ہے عمران خان ریڈ لائن ہے، ہم نے اس ریاست کے لئے بڑی قربانی دی ہے، ہم نے اس کے چار سالہ گند کو صاف کرنے کے لئے اپنی سیاست کی قربانی دی ہے، کیا انٹیلی جنس اداروں کے علم میں نہیں ہے کہ یہ مہنگائی کس کی وجہ سے ہوئی، ہم نے اپنی گردن اس لئے پیش کی کہ قومی جماعتیں ریاست پر قربان ہوتی ہیں، پاکستان کو چلنے دو اس کو مستحکم ہونے دیں، جنرل فیض کے فیض عام کو روکا جائے، ریاست کے لئے قربان ہونے والوں کو بھی اتنا ٹائم دو، 2013ء میں پانچ سال کی حکومت ملی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانچ کردار پاکستان کی تباہی اور بربادی کے ذمہ دار ہیں، پرویز مشرف نے سورج سوا نیزے پر تھا اس کے ظلم کا، نواز شریف کی چار سال میں ایک دمڑی نکلی ہو تو بتاؤ، جو بغیر ثبوت کے بری ہو اس کو کہا جاتا ہے این آر او مل رہا ہے، عمران خان بتا دو میری بیٹی ہے یا میری بیٹی نہیں ہے، کیا پاکستان کا مسئلہ یہی رہ گیا ہے کہ عمران خان کب گرفتار ہوگا کیا یہ مسئلہ ہے کہ فواد چوہدری گرفتار ہوگیا، اگر عمران خان کو پکڑنا ہوتا تو اب تک اس کو پکڑ چکے ہوتے۔ جاوید لطیف نے سوال کیا کہ بتایا جائے پاکستان کو اس نہج تک کون لایا انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری نے اداروں کو بار بار دھمکایا
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات