Live Updates

عمران کو خان کہنا پشتون کی توہین ہے،سینیٹر بہر مند

زمان پارک میں ڈرکے مارے چھپ کر بیٹھنے والوں کی حقیقت بتائوں گا، سینیٹ میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال

جمعرات 26 جنوری 2023 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2023ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا ہے کہ عمران کو خان کہنا پشتون کی توہین ہیں، وہ ووٹوں کے بغیر وزیر اعظم بنا،زمان پارک میں ڈرکے مارے چھپ کر بیٹھنے والوں کی حقیقت بتائوں گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کے اجلاس کے دوران نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے عمران خان پر تنقید کی۔

سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہا کہ عمران خان کٹھ پتلی وزیراعظم تھا جو ووٹوں کے بغیر وزیر اعظم بنا،میں عمران کو عمران خان نہیں کہوں گا، عمران کو خان کہنا پشتون کی توہین ہے۔سینیٹر بہرہ مند تنگی کی بات پر پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کا بہرہ مند تنگی اپنے کہے الفاظ واپس لیں،جواب میں بہرہ مند تنگی نے کہا کہ ایسا کچھ غلط نہیں کہا جو واپس ہو، کٹھ پتلی کو کٹھ پتلی ہی کہوں گا، زمان پارک میں ڈرکے مارے چھپ کر بیٹھنے والوں کی حقیقت بتائوں گا۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ فواد چوہدری کے ساتھ جو ہوا وہ درست نہیں، یہ کوئی دلیل نہیں کہ وہ دوسروں کیساتھ یہ کیا کرتے تھے،پی ٹی آئی نے مخالفین کیساتھ غلط کیا اور اب جو فواد چوہدری کے ساتھ ہوا یہ بھی غلط ہے، ہمیں اصولوں کے ساتھ رہنا چاہیے افراد کے ساتھ نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات