Live Updates

اہلیہ نے ہتھکڑیاں لگے فواد چوہدری کے ساتھ تصویر شیئرکردی

یہ کیا طریقہ کار ہے گھر میں گھس کر کسی کو بھی اٹھالیں، کس نے گرفتار کیا اور کیوں کیا، ہم لاعلم ہیں،حبا فواد

جمعرات 26 جنوری 2023 22:55

اہلیہ نے ہتھکڑیاں لگے فواد چوہدری کے ساتھ تصویر شیئرکردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2023ء) گرفتار پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے خاوند کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ حوصلے بلند ہیں۔

(جاری ہے)

تصویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ ممکنہ طور پر ایف ایٹ کچہری میں لی جانے والی اس تصویرمیں کرسی پر بیٹھے فواد چوہدری کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں لگی ہیں جبکہ حبا فواد ان کے قدموں میں بیٹھی ہیں۔اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوہر کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے حبا فواد نے کہا کہ یہ کیا طریقہ کار ہے کہ گھر میں گھس کر کسی کو بھی اٹھالیں، کس نے گرفتار کیا اور کیوں کیا، ہم لاعلم ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات