ادارہ فروغ قومی زبان کے زیر اہتمام" ایک روزہ بین الاقوامی اردو صحافت کانفرنس " 2 فروری کو منعقد ہوگی

جمعرات 26 جنوری 2023 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2023ء) ادارہ فروغ قومی زبان کے زیر اہتمام" ایک روزہ بین الاقوامی اردو صحافت کانفرنس " جمعرات 2 فروری کو منعقد ہوگی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کا افتتاح وزیراعظم کے مشیر برائے قومی ورثہ و ثقافت انجینئر امیر مقام کریں گے ۔ کانفرنس میں اندرون و بیرون ملک سے نامور صحافی اپنے مقالات پیش کریں گے جبکہ کانفرنس کے دوران کتاب میلے میں ملک کے طول و عرض سے سرکاری ، نیم سرکاری ، نجی ادارے اور ناشران اپنی کتابیں خصوصی رعایتی نرخوں پر پیش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :