Live Updates

مولانا حمد اللہ نے عمران خاں کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا

سابق وزیر اعظم آئین شکن ثابت ہوچکے ہیں ،پی ڈی ایم کے ترجما ن

جمعرات 26 جنوری 2023 22:57

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2023ء) پی ڈی ایم کے ترجمان مولانا حمداللہ نے کہاہے کہ عمران خاں اور عارف علوی آئین شکن ثابت ہوچکے ہیں،قاضی فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ نے عمران خان کے اقدام کو آئین سے متصادم قرار دیا ۔ جمعرات کی شام یہاںجامعہ علوم شرعیہ ساہیوال میں میڈیا سے باتیں کرتے پی ڈی ایم کے ترجمان مو لانا حمدللہ نے کہاکہ سابق وزیر اعظم عمران خاں نے اپنی سیاست کو بچانے کیلئے ریاست کو دائو پر لگایا، اب فواد چوہدری سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری میں پی ڈی ایم کا کوئی رول نہ ہے بلکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایف آئی آر کرائی اورپولیس نے گرفتارکرلیا ۔

انہوںنے کہاکہ اداروں کے اہل کاروں کو گالیاں دینا ،بچوں اورخاندانوں کو دھمکیاں دینا کہاں کی جمہوریت ہے۔

(جاری ہے)

مولانا حمد اللہ نے عمران خاں کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا اور عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات سے مشروط کردیا۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ محسن رضا نقوی کا چنائو آئین کے مطابق الیکشن کمشنر آف پاکستان نے کیا۔انہوںنے کہاکہ جنرل ریٹائرڈ باجوہ او رعمران خاںکے ایک دوسرے کے بارے میں انکشافات سے پارلیمنٹ کی بے توقیر ی ہوئی ،معاشی بدحالی عمران خاں کی اسٹیٹ بنک کو آئی ایم ایف کی پالیسی سے مشروط کرنے کا نتیجہ قرار دیا۔انہوں نے آخر میں کہا کہ عمرانی فتنہ سے نجات ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات