kافتخار احمد نے ’چاچا کرکٹ‘ کہلائے جانے کی وجہ بتا دی

جمعرات 26 جنوری 2023 20:10

ةڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بابر اعظم نے ایک مرتبہ میرے کہنے پر فیلڈنگ تبدیل کی اور اس پر وکٹ مل گئی، بابر اعظم نے کہا کہ ’’آپ چاچائے کرکٹ ہو!‘‘ یہ بات اسٹمپ مائیک میں سب نے سنی۔ افتخار احمد نے کہا کہ جب میچ ختم ہوا تو ہر طرف چاچا کرکٹ کی آواز آرہی تھی، مجھے سمجھ نہیں آئی کہ کیا ہوا ہے، مجھے میرے دوست نے بتایا کہ مائیک پر سب نے سنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کا عمر سے تعلق نہیں، پرفارمنس کی اہمیت ہوتی ہے، بھارت اور آسٹریلیا جیسی ٹیموں میں بھی 30 برس سے زائد کھلاڑیوں کو کھلایا جاتا ہے۔ افتخار احمد نے کہا کہ 30 برس کی عمر کے بعد کھلاڑی دماغی طور پر مضبوط ہوتا ہے اور اچھا کھیلتا ہے، میرے کانوں میں یہ بات پڑتی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھلایا جائے، مجھے یہ برا لگتا ہے میں بھی آخر انسان ہوں۔پاکستانی بیٹر نے کہا کہ مصباح الحق، یونس خان اور شعیب ملک جیسی مثالیں ہمارے سامنے ہیں جنہوں نے 30 برس سے اوپر ہونے کے بعد بہت کچھ حاصل کیا، مجھے نہیں پتا لوگوں کو کیسے خوش کرنا ہے اور میں لوگوں کو خوش کرنے کی کوشش بھی نہیں کرتا