پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

جمعرات 26 جنوری 2023 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2023ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز کے شعبہ پبلک ہیلتھ کے نیوٹریشن اینڈ ویلبنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام سویٹریٹ پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے اشتراک سے سکوپ آف نیوٹریشن ڈسپلن میں کلینیکل پریکٹس پر سیمینار کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ذاکر، ڈائریکٹر انٹیگریٹڈ ہیلتھ سلوشن انٹرنیشنل اخوت ہیلتھ سروسز، ذیابیطس سنٹر لاہور ڈاکٹر طاہر رسول، الرازی ہسپتال کی ڈائیٹیشین زرتاش عمر، ڈاکٹر توصیف اقبال، فیکلٹی ممبران اور طلباطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

زرتاش عمر نے کلینکل پریکٹسز میں نیوٹریشنسٹ کے کردار پر روشنی ڈالی جبکہ ڈاکٹر طاہر رسول نے شوگر کی روک تھام اور انتظام میں غذائیت و غذا کے کردار اور نوجوان غذائیت کے ماہرین کے لیے کیریئر کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر نعمان علی اور ڈاکٹر محمد نوید طاہر نے بھی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔