پنجاب یونیورسٹی نے مختلف تحریری و پریکٹیکل امتحانات کی ڈیٹ شیٹس جاری کر دیں

جمعرات 26 جنوری 2023 22:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2023ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس/سائنس پارٹ ون، ٹو سپلیمنٹری 2022، ایسوسی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون، ٹو سیکنڈ اینول2022، ایسوسی ایٹ ڈگری (بی اے) (سماعت سے محروم) سپلیمنٹری امتحان 2022 اور بی بی اے (آنرز) (فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ اور فورتھ) سالانہ 2022 کے تحریری و پریکٹیکل امتحانات کی ڈیٹ شیٹس جاری کر دیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق اس حوا لے سے تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں۔