امریکہ بی بی سی ڈاکومنٹری پر بھارت میں پابندی کا معاملہ اٹھائے گا، نیڈ پرائس

جمعرات 26 جنوری 2023 22:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2023ء) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نے گجرات فسادات میں نریندر مودی کے کردارکے بارے میں بی بی سی کی دستاویزی فلم کی نمائش پربھارت میں عائد پابندی پرردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ دنیا بھرمیں ذرائع ابلاغ کی آزادی کی حمایت کرتاہے اوراس حوالے سے بھارت کے سامنے یہ معاملہ اٹھارہاہے۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق واشنگٹن میں روزانہ کی اپنی بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہاکہ امریکہ اظہاررائے کی آزادی، مذہبی آزادی،انسانی حقوق اوردنیابھرمیں ذرائع ابلاغ کی آزادی جیسے جمہوری اصولوں کی اہمیت کواجاگرکرتارہے گا۔