Live Updates

جج زیباچوہدری کودھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

جمعرات 26 جنوری 2023 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2023ء) سینئر سول جج مجاہد رحیم کی عدالت نے جج زیباچوہدری کودھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نےپراسیکیوٹررضوان عباسی کی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا مستردکرتے ہوئے عمران خان کی طبی بنیادپر حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی اور کیس کی سماعت 13 فروری تک کیلئے ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ عدالت نے دو روز قبل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا،نوٹس جاری ہونے کے باوجودعمران خان عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوئےاورعمران خان کے وکیل کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات