}لندن،نواز شریف اور مریم نواز سے انجینئر امیرمقام کی ملاقات

۱ موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی بالخصوص خیبرپختونخوا میںن لیگ سے متعلق و دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 26 جنوری 2023 23:25

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2023ء) مسلم لیگ (ن ) کے صدرنواز شریف اور پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز سے مشیروزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیرمقام نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور پارٹی بالخصوص خیبرپختونخوا ن لیگ سے متعلق و دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

لند ن میں ہونیوالی ملاقات میں سابق وزیراعظم قائد نواز شریف نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر کو آئندہ انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا میں پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے کی ہدایت بھی کی۔ ملاقات میں پارٹی امور پر بھی مشاورت کی گئی۔