Live Updates

جہانگیر ترین اور بیٹے علی ترین کو ایف آئی اے سے بڑا ریلیف مل گیا

انکوائری کے دوران منی لانڈرنگ اور ڈالر کی صورت میں رقم کی منتقلی کا کوئی غیر قانونی طریقہ سامنے نہیں آیا،تمام ٹرانزیکشنز ایس ای سی پی کے قانون کے مطابق ہوئیں،جہانگیر ترین اور علی ترین پر لگائے گئے الزامات اور دفعات درست نہیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 27 جنوری 2023 11:41

جہانگیر ترین اور بیٹے علی ترین کو ایف آئی اے سے بڑا ریلیف مل گیا
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ،اخبارتازہ ترین ۔27 جنوری 2023ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو ایف آئی اے سے بڑا ریلیف مل گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف مقدمہ خارج کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کا عدالتی حکم کے بعد باقاعدہ طور پر جہانگیر ترین کا مقدمہ داخل دفتر کر دیا جائے۔

عدالت آئی او کی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے ایف آئی آر کینسل کرنے کا حکم دیتی ہے۔انکوائری کے دوران منی لانڈرنگ اور ڈالر کی صورت میں رقم کی منتقلی کا کوئی غیر قانونی طریقہ سامنے نہیں آیا۔تفتیشی افسر نے کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق تمام ٹرانزیکشنز ایس ای سی پی کے قانون کے مطابق ہوئی ہیں، جہانگیر ترین اور علی ترین پر لگائے گئے الزامات اور دفعات درست نہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں بتایا گیا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای)نے تحریک انصاف کے کے سابق رہنما جہانگیر خان ترین اور ان کے بیٹے پر بننے والے منی لانڈرنگ کیس کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اس سلسلے میں وزارت داخلہ سے جواب مانگ لیا ہے، ایف ائی اے حکام کی جانب سے لائحہ عمل تیار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کہ مطابق جہانگیر ترین اور علی ترین پر منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ ایف آئی کی جانب سے جہانگیر ترین اور علی ترین پر 7ارب روپے منی لاںڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جبکہ ایف آئی اے وزارت داخلہ کی طرف سے احکام موصول ہوتے ہی بہت جلد اخراج مقدمہ کے لیے متعلقہ مجسٹریٹ سے رجوع کیا جائے گا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے کیسز میں منی ٹریل سے متعلق شواہد تلاش کرتی رہی۔جہانگیر ترین کو چینی اسکینڈل کے 3 مقدمات میں 5 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اور دھوکا دہی کے الزامات کا سامنا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات