کراچی ، یوبی جی کی ایس ایم تنویر، بیرسٹر سید اظفر علی اوردیگر نگراں وزرا پنجاب کو مبارکباد

جمعہ 27 جنوری 2023 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2023ء) یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے رہنماوں اور اراکین نے ایس ایم تنویر، بیرسٹر سید اظفر علی سمیت دیگر نگراں وزراء پنجاب کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یوبی جی کے صدر زبیرطفیل، چیئرمین شہزاد علی ملک،سیکریٹری جنرل ظفر بختاوری، چیئرمین سندھ ریجن خالد تواب، سیکریٹری جنرل سندھ حنیف گوہر، مرکزی ترجمان گلزارفیروز، سینیٹر عبدالحسیب خان، ایس ایم نصیر،ایس ایم نوید،طارق حلیم، حاجی محمدافضل، صدر کاٹی فراز الرحمان، زبیر چھایا، دانش خان، عمر ریحان، میاں محمدادریس،ریاض الدین شیخ، مظہر علی ناصر، انجینئر داروخان اچکزئی، مرزااختیار بیگ، شکیل ڈھینگڑا، مومن علی ملک، ملک خدا بخش، چیئرمین یو بی جی کینیڈا ریجن نوید بخاری، نوراحمدخان، شبنم ظفر، زاہد اقبال چوہدری، مریم چوہدری،علی حسام اصغر، عامر عطا باجوہ،غضنفر بلور،حاجی محمدافضل،ڈاکٹر محمد نعمان ادریس بٹ، ملک سہیل حسین،عارف یوسف جیوا،احمد چنائے، عالیہ خان، رضوانہ شاہد، حمید اختر چڈھا،رحمت اللہ جاوید، وقار احمد میاں،خرم آفتاب شیخ، محمدرفیق، اعجاز علی،آغانعمت اللہ مظہر، سیدہ سعیدہ بانواوردیگر رہنمائوں نے اپٹما کے سابق چیئرمین اورسرپرست اعلی کاٹی ایس ایم تنویر اور زبیرطفیل کے داماد بیرسٹر سید اظفر علی کوپنجاب حکومت میں نگراں وزیر کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

(جاری ہے)

یو بی جی رہنمائوں نے پنجاب کے غیرسیاسی اور غیر جانب دارنگراں سیٹ اپ پر مکمل طور پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ان توقعات کا اظہار کیا ہے کہ پنجاب میں شفاف منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کے انعقادکرانانگراں سیٹ اپ کی ذمہ داری ہے اور قوی امید ہے کہ پنجاب کی نگراں کابینہ اس قومی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھائے گی۔