بلوچستان کو پولیو فری صوبہ ہونے کے دو سال مکمل ہوگئے ،پولیو کا آخری کیس 2سال قبل رپورٹ ہواتھا

جمعہ 27 جنوری 2023 17:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) بلوچستان کو پولیو فری صوبہ ہونے کے دو سال مکمل ہوگئے ،پولیو کا آخری کیس 2سال قبل رپورٹ ہواتھا۔ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائًے انسداد پولیو بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں پولیوکا آخری کیس ضلع قلعہ عبداللہ سی27 جنوری 2021 کورپورٹ ہواتھا جس کے بعد سے اب تک صوبے میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوااس طرح صوبے کومسلسل2 سال سے پولیو فری صوبہ ہونے کا اعزاز حاصل ہوگیاہے۔

ترجمان ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان عے ماحولیاتی سیمپل میں بھی اپریل 2021 سے پولیووائرس نہیں پایاگیا جو کہ انسداد پولیو کے حوالے سے خوش آئند ہے۔بلوچستان میں 2 سال سے پولیو کے کیسز رپورٹ نہ ہونے میں محکمہ صحت کے علاوہ ضلعی انتظامیہ اور سب سے بڑھ کر انسداد پولیو ورکرز کی انتھک محنت، جدوجہداور عزم شامل ہے جس کا اندازہ حال ہی میں ختم ہونیوالی انسداد پولیو مہم سے بھی لگایاجاسکتاہے کہ جس کیدوران سخت موسمی حالات اور برفباری کیباوجود انسداد پولیو ورکرز نے جاں فشانی سے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف حاصل کیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان میں انسداد پولیو کے حوالے سے یونیسیف اور ڈبلیو ایچ او کی کاوشیں بھی قابل تعریف رہیں۔اس سے قبل سال 2020 میں بلوچستان میں پولیو کے 26 اور 2019 میں پولیو کے 12 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :