اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے

جمعہ 27 جنوری 2023 17:43

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2023ء) اسرائیلی مسلح افواج نے مغربی کنارے میں کارروائی کے دوران 9 فلسطینی شہریوں کو شہیداور 20 کو زخمی کرنے کے ایک دن بعد جمعہ کو غزہ میں فضائی حملے کئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے بتایا کہ انہوں نے جمعہ کی صبح غزہ میں کم از کم دو فضائی حملے کئے جن میں فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

اسرائیلی حکام کے مطابق یہ حملے فلسطینی علاقوں سے اسرائیل کے جنوبی علاقوں کی طرف راکٹ فائر کئے جانے کے جواب میں کئے گئے جن میں سے اکثر کو اسرائیل کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا گیا۔ قبل ازیں حماس اور اسلامی جہاد کی طرف سے اسرائیلی فوجی کمانڈوز کی کارروائی میں 9 فلسطینی شہریوں کی شہادت کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا گیا تھا۔ دونوں تنظیموں نے ابھی تک اسرائیل کے خلاف راکٹ حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ عنوان :