ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں استحکام

جمعہ 27 جنوری 2023 17:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2023ء) ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں گذشتہ ہفتہ کے دوران استحکام رہا۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 26 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت ایک ہزار 28 روپے جبکہ جنوبی علاقوں میں ایک ہزار 70 روپے ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

19 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں بھی ملک کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت ایک ہزار 28 اور ایک ہزار 70 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آباد میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط قیمت 1013 روپے، راولپنڈی 1012، گوجرانوالہ 1040، لاہور 1068، فیصل آباد 1010، سرگودہا 1010، ملتان 1049، بہاولپور 1050، پشاور 1020 اور بنوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت ایک ہزار روپے ریکارڈ کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1029 روپے، حیدرآباد 1050، سکھر 1150، لاڑکانہ 1050، کوئٹہ 1090 اور خضدار میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1050 روپے ریکارڈ کی گئی۔