اسلام آباد پولیس کی کارروائی،24گھنٹو ں میں پا نچ اشتہا ریوں سمیت 13جر ائم پیشہ عناصر گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور وارداتو ں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا، مقدمات درج

جمعہ 27 جنوری 2023 17:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) اسلام آباد کیپٹل پولیس نے گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران مختلف علاقوں سے پا نچ مجرمان اشتہا ریوں سمیت 13جر ائم پیشہ عناصر گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور وارداتو ں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد ڈاکٹراکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں اور سرقہ بالجبر کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ 24گھنٹو ں کے دوران مختلف علاقوں میں کا رروائیاں کرتے ہوئی13 جر ائم پیشہ عناصر گرفتار کر لیے گئے، ملزمان کے قبضہ سے منشیا ت اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیاگیا،تھانہ پھلگراں پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم شا ہ ویز کو گرفتار کرکے 1460 گرام ہیروئن برآمد کرلی، تھا نہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان عثمان اور سمیع اللہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن اور 1015گرام چرس برآمدکر لی، تھا نہ کھنہ پولیس نے ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان ازان بلال اور ذولقیصر کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن اور1034گرام ہیروئن برآمد کر لی،تھانہ کورال پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ملزم صدیق بھٹی کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 30لیٹر شراب برآمد کرلی،تھانہ کرپا پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم اسد ریاض کو گرفتار کر کے 1250گرام چرس برآمد کرلی،تھانہ لوہی بھیر پولیس نے دو ملزمان سمیع اللہ اور سلطان احمد کو گرفتار کر کے دو پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیے،جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لیے چلائی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران چارمجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، اسلام آباد کیپٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا '' پکار''15-پر فوراً اطلاع دیں۔