گولڈن ٹاون کورنگی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق سے جواب الجواب طلب

جمعہ 27 جنوری 2023 17:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) سندھ ہائی کورٹ نے گولڈن ٹاون کورنگی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق سے جواب الجواب طلب کرلیا۔سندھ ہائیکورٹ میں گولڈن ٹاون کورنگی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایس بی سی اے کورنگی کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا۔

جواب میں کہا گیا کہ گرانڈ پلس ون غیر قانونی تعمیرات ہیں ایس بی سی اے سے اجازات نہیں لی گئی۔

(جاری ہے)

مذکورہ ایریا کا کوئی لے آوٹ پلان نہیں ہے یہ غیر منظم علاقہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ لیکن کئی خطوط کے باجود ضلعی انتظامیہ نے تعاون نہیں کررہی ہے۔ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کا عمل جاری ہے۔ غیر قانونی تعمیرات سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ مذکورہ پلاٹس کو پانی بجلی کے کنیکشن نا دینے کے خطوط لکھے ہیں۔ سب رجسٹرار کو بھی اس حوالے سے دستاویزات رجسٹرڈ نا کرنے کا خط لکھا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل عثمان فاروق سے جواب الجواب طلب کرلیا۔