قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے میں تمام طاغوتی قوتیں متحد ہو کر یکے بعد دیگر شر انگیزی کا مظاہرہ کرتی رہتی ہیں ،مفتی غلام فرید چشتی

جمعہ 27 جنوری 2023 18:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) جامعتہ العلوم الاسلامیہ اولعربیہ جامع مسجد عثمان غنی کلفٹن کے مہتمم بانی وناظم اعلی مفتی ابولنصر غلام فرید چشتی نے کہا کہ تمام طاغورتی قوتیں متحد ومنظم ہو کر قرآن کریم کے تقدس کو پامال کررہی ہیں جن میں بھارت کے ہندو بھی شامل ہوگے ہیں جبکہ ایک ہزار سوسال تک شاہان مغلیہ نے اسلامی اور قرآنی حکومت قائم رکھی گزشتہ سال فرانس میں کلام الہی کی توہین میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی تھی اسی طرح دوہزار بارہ میں امریکی ریاست فلوریڈا کے پادری نے قرآن پاک کے خلاف مقدمہ چلایا کہ یہ قرآن اسلام کو نہ ماننے والوں سے جہاد کا حکم دیتا ہے لہذاسات دن تک تیل کے ڈرم میں ڈبویا اور پھر تیل سے نکال کر پادری وین سیپ نے ایک چرچ میں ایک موجود مشتعل ہجوم کے سامنے جلا دیا ۔

(جاری ہے)

اور اب سوئیڈن میں یہ شر انگیزی سامنے آئی ہے جس سے مسلمانوں کے قلوب چھلنی چھلنی ہوگئے ہیں ان شیطانی کاروائیوں کے خلاف کراچی کے تمام اضلاع میں احتجاج کرنے اور دھرنے دینے کے لیے متحدہ مجلس عمل کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت مفتی ابولنصر غلام فرید چشتی کی زیر صدارت منعقدہ ہوا جس میں مہماں خصوصی پیر آف افریقہ علامہ عبدالہادی شاہ قادری مدرسہ نور ایمان کے علامہ مرزا یوسف حسین علامہ خالد قمر چشتی علامہ ڈاکٹر امداداللہ ضیغم فارسی زبان کے ماہر خواجہ عابد چشتی حضرت قاری ممتاز احمد درانی بہاول نگر کے گدی نشین ضیاء الحق ایڈوکیٹ متحدہ محاذ کے مفتی امین انصاری الحاج خوشی محمداقبال یعقوب بوسکی والا نے شرکت کی علماء نے دشمنان قرآن اور اسلام کے خلاف شر انگیزی کرنے والوں کے خلاف اسلامی ممالک ایران اور ترکیہ کے کردار کو خوب سراہا اور عالمی امن اداروں اقوم متحدہ اور او آئی سی سے اپیل کی کہ وہ اسلام دشمنی میں اندھے ہونے والوں کے خلاف اپنا کردار ادا کریں ۔

دنیا کے امن کو خراب کرنے والوں کے خلاف کاروائیں کریں اور ہر ملک کی حکومت کو پابند کریں کہ کسی بھی مہذب کو نشانہ بنانا ایک سنگین جرم ہے ۔