وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

جمعہ 27 جنوری 2023 19:12

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے  جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2023ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جمعہ کو یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار ، مشیر وزیراعظم احد چیمہ اور مشیر وزیراعظم انجنیئر امیر مقام بھی موجود تھے۔