Live Updates

جہانگیرترین اورعلی ترین کو بڑا ریلیف مل گیا،مقدمہ خارج

جمعہ 27 جنوری 2023 20:56

جہانگیرترین اورعلی ترین کو بڑا ریلیف مل گیا،مقدمہ خارج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2023ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو ایف آئی اے سے بڑا ریلیف مل گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای)لاہور نے جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف مقدمہ خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی اے کا عدالتی احکامات کے بعد باقاعدہ طور پر جہانگر ترین کا مقدمہ داخل دفتر کردیا جائے۔

(جاری ہے)

عدالت آئی او کی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے ایف آئی آر کینسل کرنے کا حکم دیتی ہے۔ دوران انکوائری منی لانڈرنگ اور ڈالر کی صورت میں رقم کی منتقلی کا کو ئی غیر قانونی طریقہ نہیں سامنے آیا۔تفتیشی افسر کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق تمام ٹرانزیکشنز ایس ای سی پی کے قانون کے مطابق ہوئی ہیں۔ جہانگیر ترین اور علی ترین پر لگائے گئے الزمات اور دفعات درست نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات