بجلی کے بریک ڈائون کے بعد سسٹم نارمل ،لوڈشیڈنگ میں کمی آ گئی: لیسکو چیف

جمعہ 27 جنوری 2023 21:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2023ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) کے چیف چودھری محمد امین نے کہا ہے کہ بجلی کے ملک گیر بریک ڈائون کے بعد سسٹم نارمل ہوگیا،بریک ڈائون سے بند ہونے والے 23 پاور پلانٹس مکمل طور پر سسٹم میں واپس آگئے،پلانٹس کی مکمل بحالی سے پاور جنریشن بڑھ گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر نے پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا کوٹہ بڑھا دیا ،ڈسکوز میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 2 گھنٹے رہ گیا،لیسکو کی ڈیمانڈ 2811 میگاواٹ تک پہنچ گئی ۔

نیشنل پاور کنٹرول سینٹر سے 2750 میگا واٹ بجلی کی فراہمی ہو رہی ہے ، صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہمی مسلسل کام کررہے ہیں ۔ چودھری محمد امین نے کہا کہ جنریشن بڑھنے سے لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔ مرمتی و تعمیراتی کاموں کے علاوہ کہیں بجلی بند نہیں ۔