سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے کارپوریٹ ری سٹرکچر کمپنیز رولز میں ترامیم کا مسودہ عوام کی رائے کیلئے شائع کر دیا

جمعہ 27 جنوری 2023 21:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2023ء) سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کارپوریٹ ری سٹرکچر کمپنیز رولز 2019 میں ترامیم کا مسودہ عوام کی رائے کیلئے شائع کر دیا ۔ایس ای سی پی نے ری سٹرکچر کمپنیز کیلئے سرمایہ کاری کے عمل کو ہموار کرنے کے لئے تجویز دی ۔ بتایا گیا ہے کہ ترامیم کا مسودہ عوامی مشاورت کیلئے ایس ای سی پی کی ویپ سائٹ پر شائع کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تجاویز میں کارپوریٹ ری سٹرکچر بورڈ کی ٹرسٹ لیکویڈیشن ، کمپوزیشن ، گورننس اور اس کے افعال اور بجٹ کے مختص کرنے کا طریقہ شامل کیا گیا ہے۔ سٹرکچر بورڈ سے سکیم آف ارینجمنٹ بورڈ کیلئے ریگولیٹری منظوری حاصل کرنے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ترامیم میں اراکین اور عملے کیلئے ضابطہ اخلاق بھی تجویز کیا گیا ہے۔ ان اقدامات کا مقصد متعلقہ شعبوں کے ماہرین کی نمائندگی ، فیصلہ سازی کے عمل میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانا ہے۔