میئرپشاور کی سربراہی میں منگل کو نوے کلی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جائیگا

جمعہ 27 جنوری 2023 21:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2023ء) میئر پشاور حاجی زبیر علی کی سربراہی میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ 75 کے علاقے نوے کلی میں منگل کے روز کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کیپٹل میٹرو پولیٹن گورنمنٹ پشاور کے ماتحت اداروں کے افسران شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں علاقے میں باقاعدہ اطلاع کے طور پر اعلانات کردیئے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری کھلی کچہری میں شرکت کریں اس سلسلے میں علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیت ارباب فاروق جان نے علاقہ عوام سے درپیش مسائل سے متعلق باقاعدہ تحریری طور پر مسائل پیش کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ مسائل کو با آسانی حل کیا جا سکے اور متعلقہ اداروں کو درخواستیں ارسال کی جا سکیں۔