جامعہ کراچی: سی ایس ایس امتحانات کی تیاری کے کورس میں داخلے کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جمعہ 27 جنوری 2023 22:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس گائیڈنس کونسلینگ اینڈ پلیسمنٹ بیورو جامعہ کراچی ڈاکٹر غزل خواجہ ہمایوںکے مطابق سی ایس ایس امتحانات کی تیاری کے کورس میں داخلے کے لئے فارم حاصل اورجمع کرانے کی تاریخ میں10 فروری2023 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

داخلے کے خواہشمند افرادرجسٹریشن فارم 200 روپے کے عوض ایڈمنسٹریشن بلاک میں واقع اسٹوڈنٹس گائیڈنس کونسلینگ اینڈ پلیسمنٹ بیورو کے آفس سے صبح 9:30 تاشام4:00 بجے تک حاصل اور جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ کورس میں داخلے کی اہلیت کم ازکم سیکنڈ ڈویژن کے ساتھ گریجوکیشن ہے۔

متعلقہ عنوان :