Live Updates

فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر بالکل درست ہی: رانا ثناء اللہ

آج نواز شریف سے میٹنگ ہے، نواز شریف سے ہدایات لے کر مریم نواز کا یکم فروری سے پنجاب اور کے پی کے کا دورہ شروع ہوگا

جمعہ 27 جنوری 2023 22:54

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2023ء) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنائ اللہ کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر بالکل درست ہے،آج پاکستان واپس جا رہا ہوں، آج نواز شریف سے میٹنگ ہے، نواز شریف سے ہدایات لے کر مریم نواز کا یکم فروری سے پنجاب اور کے پی کے کا دورہ شروع ہوگا لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ نہیں لیکن ان کے بیانات سے تو لگتا ہے کہ ایک بار گرفتار ہو جانا چاہیے تاکہ دیکھ ہی لیں کہ یہ کیا طوفان لانا چاہتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا آج پاکستان واپس جا رہا ہوں، آج نواز شریف سے میٹنگ ہے، نواز شریف سے ہدایات لے کر مریم نواز کا یکم فروری سے پنجاب اور کے پی کے کا دورہ شروع ہوگا۔فواد چوہدری کی گرفتاری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری کے خلاف ایف آئی آر سیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر درج ہوئی۔

(جاری ہے)

جو آدمی کہتا ہے کہ فواد چوہدری کے خلاف مقدمہ سیاسی انتقام ہے اسے ایف آئی آر پڑھ لینی چاہیے۔ فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے خلاف بات کی جس پر الیکشن کمیشن نیایکشن لیا۔ رانا ثنائ اللہ نے کہا کہ اس وقت عمران خان کی گرفتاری کے حق میں نہیں۔ جس قسم کی عمران نیازی گفتگو کر رہے ہیں میرا ذہن بنتا ہے کہ انہیں گرفتار کرنا چاہیی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات