سب سے افضل جہاد ظالم اور جابر کے سامنے کلمہ حق کہنا ہی: مولانا طیب شاہ بخاری

جمعہ 27 جنوری 2023 22:55

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2023ء) سب سے افضل جہاد ظالم اور جابر کے سامنے کلمہ حق کہنا ہے اور اس حوالے سے جو بھی مشکل انسان جھیلے وہ باعث نیکی ہے اس وقت حالات کا تقاضا ہے کہ ہم سب مل کر ختم نبوت کا کام کریں اور عوام میں شعور بیدار کریں اورغفلت میں پڑے مسلمانوں کو قادیانیوں کے فتنہ سے اگاہ کریں ان خیالات کا اظہار ختم نبوت کے امیر مولانا طیب شاہ بخاری صدر پریس کلب محمد عالم خان جنرل سیکریٹری عمر دیاز خان نے ختم نبوت کے ضلعی عہدیداران کی طرف سے صدر پریس کلب کو پگڑی پہنانے کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا پرچار اور اس کی دفاع قلم کی حرمت رکھنے والے لکھاری ہی کر سکتے ہیں اور ماضی میں شورش کشمیری جیسے بڑے لکھاریوں کی مثالیں ہمارے پاس موجود ہیں موجودہ دور اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہمیں مزید ذمہ داری سے اس حوالے سے کام کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ بنوں پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ ختم نبوت کے لئے اپنے قلم کو استعمال کیا ہے اور ختم نبوت کا دفاع کیا ہے اور اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ یہاں کے صحافی دین سے لگاو رکھنے والے لوگ ہیں انہوں نے کہاکہ اس وقت قادیانی بڑی ہوشیاری سے اپنے کفر کو عام کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور مقتدر ادارے ان پر انکھیں بند کئے ہوئے ہیں جو ملک کے لئے انتہائی خطرے والی بات ہے کیونکہ قادیانی روز اول سے اج تک پاکستان کے خلاف ہیں اور وہ آئندہ بھی اس کے خلاف ہی ہوں گے اس موقع ختم نبوت کے علماء کرام نے مل کر صدر پریس کلب کو پگڑی پہنائی

متعلقہ عنوان :