جہلم، پولیس نے محبت کے جال میں پھنسا کر زیادتی کے مقدمات درج کروانے والی بلیک میلر خاتون گرفتار کرلی

جمعہ 27 جنوری 2023 23:06

جہلم، پولیس نے محبت کے جال میں پھنسا کر زیادتی کے مقدمات درج کروانے ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) پولیس نے محبت کے جال میں پھنسا کر زیادتی کے مقدمات درج کروانے والی بلیک میلر خاتون گرفتار کرلی۔تفصیلات کے مطابق محبت کے جال میں پھنسا کر لوگوں کو ورغلا کر تنگ کرنے والی اور زیادتی کے مقدمات درج کروانے والی بلیک میلر خاتون کے خلاف متعدد شکایات پولیس کو موصول ہوچکی تھی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر فہد احمد نے احکامات جاری کیے کہ اس کو ہر صورت گرفتار کیا جائے تاکہ شریف لوگوں کو اس سے نجات مل سکے جس پر تھانہ سٹی کے ایس ایچ او/ایس آئی چوہدری ناصر دھنیالہ نے اس گرو ہ کی سرغنہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ یہ عورت لوگوں کو محبت کے جال میں پھنسا کر زیادتی کے مقدمات درج کرواتی تھی اس نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 20سے زائد کے مقدمات لوگوں کے خلاف کرو ا رکھے ہیں اور مقدمات میںصلح کر کے لاکھوں روپے ہتھیا چکی ہے ایس ایچ او نے بتایا کہ گروہ کی باقی خواتین کی گرفتاریاں بھی متوقع ہیں اسی طرح تھانہ سٹی کے مرزا تصور حسین ایس آئی نے منشیات فروش زینت کو گرفتار کر کے 1460گرام چرس اور چرس فروخت کر کے وصول ہونے والی 28990روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ تھانہ سول لائن نے 3منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے 250گرام ہیروئن جبکہ ایک ملزم سے 5لیٹر شراب برآمد کی ہے۔اسی طرح تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے منشیات فروش شانی سے 2300گرام ہیرو ئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیاہے۔