کھاریاں، پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن جاری، 3ملزمان گرفتا ر

جمعہ 27 جنوری 2023 23:06

کھاریاں، پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن جاری، 3ملزمان گرفتا ..
کھاریاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن جاری، 3ملزمان گرفتا ر کر کی3عددپسٹل اور1کلو سے زائد چرس برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کی اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ علاقہ بھرمیں کاروائیاں کرتے ہوئی2نا جائز اسلحہ برداروں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان میں 1۔عابد حسین ولد عاشق حسین سکنہ وزیر آباد2۔الماس علی ولد محمد اسلم سکنہ وزیر آباد شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 3عدد پسٹل 30بور برآمد کر لیے گئے۔ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا SI انجم شہزاد نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم عمران عرف مانی ولد احسان اللہ کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم کے قبضہ1کلو گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔گرفتار ہونے والے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :