Live Updates

صوبے میں 90 روز میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے،گورنر کے پی غلام علی

ضم اضلاع کے 400 اراکین پر مشتمل قبائلی جرگے نے عام انتخابات کرانے سے پہلے مردم شماری کرانے کا مطالبہ کیا ہے،گورنر

جمعہ 27 جنوری 2023 23:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ انہیں صوبے میں 90 روز میں الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں حاجی غلام علی نے کہا کہ 400 قبائلی عمائدین نے کہا ہے کہ الیکشن تین چارماہ بعد کرائیجائیں،اگر ایک صوبہ یہ مطالبہ کرے کہ پہلے مردم شماری کراؤ تو پھرکیاکریں اور اگر انٹیلی جنس اداروں نے منع کیا تو الیکشن کیسے کرائیں گی گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا کہ ضم اضلاع کے 400 اراکین پر مشتمل قبائلی جرگے نے عام انتخابات کرانے سے پہلے مردم شماری کرانے کا مطالبہ کیا ہے ، ایم کیو ایم بھی کہتی ہے کہ مردم شماری غلط ہوئی ہے اور انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔

کیا موجودہ حالات میں سابق وزیراعلیٰ محمود خان اپنے حلقے میں انتخابی مہم چلاسکیں گی انہوں نے کہا کہ جس طرح پولیس چوکیوں پر حملے ہورہے ہیں وزیرستان ،بنوں ، لکی مروت میں کیا الیکشن مہم ہوسکے گی انہوںنے کہاکہ انتخابات اگر دس پندرہ دن تاخیر سے ہوجائیں تو کوئی بات نہیں، پہلے سوچنا ہوگا کہ امن و امان کا مسئلہ کیسے حل ہوگا۔ عمران خان کی جانب سے جنرل باوجوہ پر تنقید کا مقصد ریاست کو کمزور کرنا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات