خ*قلات میں شدید سردی کی لہر برقرار، پارہ منفی 8 ریکارڈ ، گیس مکمل غائب

جمعہ 27 جنوری 2023 20:40

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2023ء) قلات میں شدید سردی کی لہر برقرار، پارہ منفی 8 ریکارڈ جبکہ گیس مکمل غائب ہے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا، تفصیلات کیمطابق قلات میں بارش برفباری کے بعد سرد ہوائیں زور پکڑنے لگی سردی مزید بڑھ گئی قلات شہر و گردونواع میں گیس بدستور بند جبکہ بجلی کی طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی اجیرن ہوکر رہ گئی ہے متبادل ذرائع ایندھن کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں ایل پی جی گیس سوختی لکڑی کی مانگ بڑھ گئی جبکہ منافع خوروں نے قیمت بھی بڑھا دی ہے سخت سردی میں بچے بوڑھے خواتین مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں