پاکستان سنی تحریک کے تحت جمعة المبارک کو یوم حرمت قرآن کریم کے طور پر منایا گیا

ملک بھر کی مساجدوں میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت ہالینڈ اور سوئیڈن کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کی قرار داد منظور کی گئیں

جمعہ 27 جنوری 2023 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2023ء) پاکستان سنی تحریک کے تحت جمعة المبارک کو یوم حرمت قرآن کریم کے طور پر منایا گیا ،ملک بھر کی مساجدوں میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی گئی ہالینڈ اور سوئیڈن کو عالمی دہشتگرد قرار دینے کی قرار داد منظور کی گئیں،ہالینڈ اور سوئیڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ،حیدر آباد ،سکھر،لاڑکانہ ،خیرپور،نوابشاہ ،میرپور خاص،ٹھٹھہ پنجاب میں لاہور ،گوجرانوالہ سرگودھا،ملتان ،خوشاب فیصل آباد ،رالپنڈی ،کے پی کے میں پشاور ،ڈیرہ اسماعیل خان ،مانسہرہ بلوچستان میں کوئٹہ ،خضدار ،پشین ،زیارت،حب چوکی اور ملک کے دیگرشہروں میں پاکستان سنی تحریک کے تحت قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج کیا گیا ،ہالینڈ اور سوئیڈن کے پرچم نذر آتش کئے گئے مقررین نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک سوئیڈن اور ہالینڈ کی مصنوعات کا بائیکاٹ اور ان کے سفیروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک بدر کریں ،ہالینڈ اور سوئیڈن کے خلاف عالمی عدالت میں مقدمہ چلا کر مذہبی انتہاپسند دہشتگرد ملک قرار دیا جائے ،او آئی سی خاموش تماشائی بننے کی بجائے اُمت مسلمہ کی ترجمانی کرئے،قرآن پاک کی بے حرمتی سی2ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ،اسلامی ممالک احتجاجاٌہالینڈ اور سوئیڈن سے معاشی واقتصادی رابطے ختم اور سفارتی تعلقات منقطع کردیں ،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے ملک بھی میں احتجاجی مظاہروں سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوئیڈن اور ہالینڈ میں سرکاری سرپرستی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کھلی مذہبی جنونیت اور دہشتگردی ہے ،دنیا کو بتانا چاہتے ہیں اسلام امن وسلامتی کا مذہب ضرور ہے مگر کسی کو مذہبی توہین کا حق بھی نہیں دیتا اسلامی ممالک سوئیڈن اور ہالینڈ کے خلاف جہاد کا اعلان کریں ،گستاخ قرآن اور ان کے حمائٹی کسی معافی کے لائق نہیں ہیں ،عالمی قوانین کے تحت ہالینڈ اور سوئیڈن کو مذہبی جنونی دہشتگرد ملک قرار دیا جائے ،مسلمان مرسکتے ہیں آقا کریم ﷺ اور قرآن پاک کی توہین کسی طور بھی برداشت نہیں کرسکتے،اقوام متحدہ اور او آئی سی قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف خاموش رہ کر مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ نہ کریں،ہالینڈ اور سوئیڈن پر عالمی عدالت میں فرد جرم عائد کی جائے کہ وہ مذہبی جنونی اور دہشتگرد ملک ہیں۔