Live Updates

پاکستان کے آج جو حالات ہیں وہ عمران خان کی وجہ سے ہیں۔،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پریس کانفرنس

جمعہ 27 جنوری 2023 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2023ء) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے آج جو حالات ہیں وہ عمران خان کی وجہ سے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے آج پھر معیشت کے غلط اعداد و شمار پیش کئے، معیشت کے برے حالات کے ذمہ دار عمران خان ہیں، ہمارے پاس چوائس تھی کہ سیاست بچائیں یا ریاست، عمران خان کا ہدف یہ ہے کہ اگر ان کی حکومت نہ رہے تو ریاست بھی نہ رہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان کا موٹو اور نصب العین الٹ ہے، عمران خان کے پیدا کردہ برے حالات کے بعد ہم نے ریاست کو بچایا ہے، عمران نیازی میں آپ کو شیشہ دکھاؤں گا، معاشی بدحالی کے ذمہ دار ہم نہیں عمران نیازی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات