Live Updates

ہم معیشت کے حوالہ سے بہتری کی طرف جا رہے ہیں، مولانا عبدالغفو حیدر ی

جمعہ 27 جنوری 2023 22:10

رحیم یارخان 27 جنوری (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2023ء) جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الففورحیدری نے جامعہ اسلامیہ دارالعلوم گلشن اسلام میں جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر مولانا خلیل الرحمٰن درخواستی ،ضلعی جنرل سیکرٹری قاری ظفر اقبال شریف،تحصیل امیر مولاناعامر فاروق عباسی، میاں انس ظفر مولانا عمر فاروق حسنی ، مولانا سعد الرحمن مدنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈالر کا ریٹ اور مہنگائی کا بڑھنےکی بنیادی وجوہات میں سابقہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیاں ہیں ۔

(جاری ہے)

اب ہم ہاتھ پاؤں مار رہے ہیں آئندہ چند دنوں میں اس پر پیش رفت نظر آئے گی،ہم اصلاح اور بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔انہوں نے فواد چوہدری کی گرفتاری کے بارے میں کہا کہ پی ٹی آئی والے سیاست میں نئے آئے ہیں ان کو پتہ نہیں کہ سیاست میں جیلیں بھی کاٹنی پڑتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خود میں نے 1983 میں کوڑے کھائے ہم جو بات کرتے ہیں اس کےنتائج کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ پی ٹی آئی والے اب رونا دھونا بند کریں اور جیل بھگتیں ،شیخ رشید دس دن بھی جیل نہ کاٹ سکے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات